والینسیا ،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی فٹ بال لیگ میچ میں والیں سیا نے سیلٹا کو 3۔2 سے ہرا دیا۔ لا لیگا ٹیبل میں 12 ویں نمبر پر رہے والینسیا نے ابتدائی آٹھ منٹ میں ہی پانچ کارنر حاصل کئے اور جارحانہ شروعات کی۔ وہیں دوسری طرف 10 ویں مقام کی ٹیم سیلٹا نے اب تک 29 میچ کھیلتے ہوئے 12 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس 12 میں شکست ہوئی ہے۔ والینسیا نے اب تک کل 30 میچ کھیلے ہیں اس کو 10 میں فتح ملی ہے جبکہ 14 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریئل میڈرڈ 71 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بارسلونا کے 69 پوائنٹس ہیں۔ اس میچ کو دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں ناظرین موجود تھے۔